چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کی زیر صدارت عام انتخابات 2026 کے سلسلے میں رزلٹ منیجمنٹ سسٹم (RMS) کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا
مظفرآباد ،چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت عام انتخابات 2026 کے سلسلے میں رزلٹ منیجمنٹ سسٹم (RMS) کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

مزید خبریں
مظفرآباد۔ 23 جولائی (اے پی پی):چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کی زیر صدارت عام انتخابات 2026 کے سلسلے میں رزلٹ منیجمنٹ سسٹم (RMS) کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر ممبر الیکشن کمیشن خواجہ محمد احسن، ممبر سید نزیر الحسن گیلانی، سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی محمد راشد حنیف، سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی ملک حامد صدیق سمیت آئی ٹی بورڈ، لوکل گورنمنٹ اور پی اینڈ ڈی کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کو رزلٹ منیجمنٹ سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ آر ایم ایس کو جلد از جلد فعال کیا جائے اور اس میں کسی قسم کی غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ رزلٹ منیجمنٹ سسٹم کے استعمال کا بنیادی مقصد عام انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانا اور عوام تک بروقت نتائج کی فراہمی ہے۔ اس نظام کے ذریعے الیکشن کمیشن کو درست اور شفاف انتخابی نتائج بروقت جاری کرنے میں سہولت حاصل ہوگی۔








