سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے گیس چوری اور غیر قانونی استعمال کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران 65 مقامات کی چیکنگ کی اور قواعد کی خلاف ورزی پر 6 گیس میٹر منقطع کر دئیے۔ترجمان کے مطابق ایک میٹر برآمد کیا گیا جبکہ پانچ صارفین کمپریسر کے غیر قانونی استعمال میں ملوث پائے گئے۔
ملتان سوئی گیس ٹاسک فورس کی کاروائیاں، 6 گیس میٹر منقطع

مزید خبریں
ملتان۔ 23 جولائی (اے پی پی):سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے گیس چوری اور غیر قانونی استعمال کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران 65 مقامات کی چیکنگ کی اور قواعد کی خلاف ورزی پر 6 گیس میٹر منقطع کر دئیے۔ترجمان کے مطابق ایک میٹر برآمد کیا گیا جبکہ پانچ صارفین کمپریسر کے غیر قانونی استعمال میں ملوث پائے گئے۔
ٹاسک فورس کے مطابق کارروائیوں کا مقصد گیس چوری کی روک تھام، گیس پریشر میں بہتری اور صارفین کو بلا تعطل فراہمی یقینی بنانا ہے۔جنرل منیجر سوئی گیس ملتان نے صارفین کو گیس لیکیج کی صورت میں فوری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔








