صوبائی وزیر کا مستونگ حملےمیں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات سلیم احمد کھوسہ نےمستونگ میں مسلح افراد کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

کوئٹہ۔ 23 جولائی (اے پی پی):صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات سلیم احمد کھوسہ نےمستونگ میں مسلح افراد کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے شہداکے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

صوبائی وزیر سلیم احمدکھوسہ نے حملے میں زخمی ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے اور شہداکے درجات بلند کرے۔