پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے عمل میں اہم کردار ادا کیا، چینی وزیر خا رجہ

چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ وقت کے تقاضوں پر پورا اترتے آئے ہیں۔ چینی میڈ یا کے مطا بق کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پروانگ ای نے اس بات کو سراہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے عمل میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔

بشکیک ۔26جولائی (اے پی پی):چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ وقت کے تقاضوں پر پورا اترتے آئے ہیں۔ چینی میڈ یا کے مطا بق کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پروانگ ای نے اس بات کو سراہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے عمل میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا اور تمام متعلقہ فریقین کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے اور خطے میں دیرپا جنگ بندی کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں کرتا رہے گا۔