راولپنڈی پولیس کے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے مؤثر انتظامات

"راولپنڈی پولیس نے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے جامع انتظامات مکمل کرتے ہوئے عبادت گزاروں کے تحفظ اور پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے ہیں۔”

راولپنڈی۔26جولائی (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس نے عبادات کے موقع پر گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے مؤثر انتظامات کیے جبکہ سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی اقدامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرجا گھروں میں آنے والے افراد کو مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے تاکہ عبادت کے دوران سکیورٹی کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جا سکے۔ سی پی او نے ہدایت کی ہے کہ عبادت کے لیے آنے والے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ان کے ساتھ خوش اخلاقی اور احترام سے پیش آیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ضلع بھر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے راولپنڈی پولیس تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔