صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرام،پنجاب پولیس کے سخت سکیورٹی انتظامات

"پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرام کے دوران ہائی الرٹ رہتے ہوئے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے۔”

لاہور۔26جولائی (اے پی پی):پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرام کے دوران ہائی الرٹ رہتے ہوئے سکیورٹی ڈیوٹی فرائض سرانجام دیئے۔

ترجمان کے مطابق قبل ازیں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے آر پی اوز، ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران کو گرجا گھروں کی سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ سپروائزری افسران گرجا گھروں، اہم اور حساس مقامات کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں، حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کیے جائیں جبکہ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں گرجا گھروں کے گرد موثر پٹرولنگ کو یقینی بنائیں۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تعینات پولیس افسران اور جوان انتہائی الرٹ رہیں اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں، گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اور حساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی جاری رکھے جائیں۔عبدالکریم نے کہا کہ علمائے کرام، مسیحی کمیونٹی اور امن کمیٹیوں کے ارکان بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں۔