"سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لیگی رہنما مہر شہباز ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ جا کر الحاج محمد نواز کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔”
سابق وزیراعلی حمزہ شہباز کی مہر شہباز ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ آمد، الحاج محمد نواز کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا

مزید خبریں
لاہور۔26جولائی (اے پی پی):سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اتوار کو لیگی رہنما مہر شہباز ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ گئے اور الحاج محمد نواز کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔
سابق وزیراعلی حمزہ شہباز نے لیگی رہنما مہر شہباز ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر پہنچ کر قاری اشتیاق اور مہر شہباز ایڈووکیٹ سے ملاقات کی اور الحاج محمد نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔حمزہ شہباز نے مرحوم الحاج محمد نواز کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔حمزہ شہباز نے مرحوم الحاج محمد نواز کی سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل اور استقامت نصیب کرے۔سابق وزیراعلی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ کے لیے صبر و حوصلے اور مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا بھی کی۔








