نوشہرہ ورکاں ،دو گروپوں میں تصادم کا خدشہ، 16 نامزد اور متعدد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

دو گروپوں میں تصادم کا خدشہ، پولیس نے 16 نامزد اور متعدد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

نوشہرہ ورکاں ۔ 27 جولائی (اے پی پی):دو گروپوں میں تصادم کا خدشہ، پولیس نے 16 نامزد اور متعدد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

تھانہ نوشہرہ ورکاں پولیس نے ڈیرہ جموں والا (بشمولہ دھاروکی) میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے خدشے پر کارروائی کرتے ہوئے 16 نامزد اور متعدد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق دونوں فریق اسلحہ اور ڈنڈوں سے لیس ہو کر ایک دوسرے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے تھے۔ پولیس نفری موقع پر پہنچی تو ملزمان گاؤں کی گلیوں میں فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔