گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھرمیں1360ٹریفک حادثات میں12افراد جاں بحق، 1564زخمی ہوئے، ریسکیو 1122

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں1360ٹریفک حادثات میں12افراد جاں بحق جبکہ 1564زخمی ہوئے۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1360ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا،جن میں651 افراد شدید زخمی ہوگئے،جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

لاہور۔27جولائی (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں1360ٹریفک حادثات میں12افراد جاں بحق جبکہ 1564زخمی ہوئے۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1360ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا،جن میں651 افراد شدید زخمی ہوگئے،جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

اعدادو شمار کے مطابق328 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں،جس میں صوبائی دارالحکومت400 متاثرین کے ساتھ پہلے،ملتان 112متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ فیصل آباد 77 متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبر پر رہا۔