قتل کیس کا فیصلہ، ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

سیشن عدالت نے قتل اوراقدامِ قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجرم ارشاد کو قتل کے جرم میں سزائے موت، 5 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ اقدامِ قتل پر 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جر ما نے کی سزا سنا دی

ملتان۔ 27 جولائی (اے پی پی):سیشن عدالت نے قتل اوراقدامِ قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجرم ارشاد کو قتل کے جرم میں سزائے موت، 5 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ اقدامِ قتل پر 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جر ما نے کی سزا سنا دی۔ شریک ملزم محمد نعیم کو قتل کے جرم میں عمر قید، 5 لاکھ روپے جرمانہ اور اقدامِ قتل پر 10 سال قید کے ساتھ ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔

استغاثہ کے مطابق دونوں ملزمان نے سال 2022 میں تھانہ سٹی جلالپور کی حدود میں ممتازاحمد کو قتل کیا تھا۔ پولیس نے ٹھوس شواہد کےساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جس پرایڈیشنل سیشن جج جلالپور نے ٹرائل مکمل ہونے پرفیصلہ سنایا۔