"وزیر ریلیف، بحالی و آباد کاری خیبر پختونخوا عاقب اللہ خان نے ضلع نوشہرہ میں محکمہ ریلیف کے ذیلی دفاتر اور آپریشنل مراکز کا معائنہ کیا اور جاری اقدامات و آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔”
وزیر ریلیف عاقب اللہ خان کادورہ نوشہرہ دورہ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ

مزید خبریں
پشاور۔ 27 جولائی (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے وزیر ریلیف، بحالی و آباد کاری عاقب اللہ خان نے ضلع نوشہرہ کے دورہ کے موقع پر محکمہ ریلیف کے ذیلی دفاتر اور آپریشنل مراکز کا معائنہ کیا، جہاں انہیں تمام دفاتر کے اہداف، اٹھائےجانے والے اقدامات اور روزمرہ کے آپریشنز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
محکمہ ریلیف خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق اس موقع پر ایم این اے ذوالفقار خان ، ڈی جی ریسکیو 1122، اے ڈی سی ریلیف، ڈائریکٹر ریلیف اور سول ڈیفنس آفیسر کے علاؤہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر عاقب اللہ خان نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے جبکہ امدادی سرگرمیوں سے متعلق کی جانے والی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ عاقب اللہ خان نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ناگہانی آفات کی صورت میں فوری امداد کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اس سلسلہ میں تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔ دورہ کے موقع پر صوبائی وزیر ریلیف نے تمام اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ عوامی خدمت اور امدادی کاموں میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں اور اپنے فرائض پوری دلجمعی، ایمانداری اور لگن کے ساتھ سر انجام دیں۔








