عوام کو بہتر اور سہل خدمات کی فراہمی کے عزم کے تحت وزارت خارجہ نے قونصلر سروسز کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز کیا ہے، سینیٹر محمد اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے عوام کو بہتر اور سہل خدمات کی فراہمی کے عزم کے تحت وزارت خارجہ نے قونصلر سروسز کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز کیا ہے۔سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس پر پیر کے روز اپنے پیغام میں سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ وزارت خارجہ کے اس اقدام کے بعد شہری اب پیر سے جمعہ تک …

اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے عوام کو بہتر اور سہل خدمات کی فراہمی کے عزم کے تحت وزارت خارجہ نے قونصلر سروسز کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز کیا ہے۔سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس پر پیر کے روز اپنے پیغام میں سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ وزارت خارجہ کے اس اقدام کے بعد شہری اب پیر سے جمعہ تک صبح 8:00 بجے سے رات 8:00 بجے تک قونصلر خدمات حاصل کر سکیں گے جس سے خدمات زیادہ قابل رسائی، سہل اور موثر بن جائیں گی۔

وزارت خارجہ کے مطابق نئے اوقات کار کی تفصیلات عوامی نوٹس میں فراہم کر دی گئی ہیں۔27 جولائی 2026ء سے دو ہفتوں کے لیے آزمائشی بنیادوں پر شام کی شفٹ کا آغاز کیا گیا ہے،پیر تا جمعرات صبح کی شفٹ ٹوکن اجراء کے لیے صبح 8 سے 12 جبکہ شام کی شفٹ ٹوکن اجراء کے لیے سہ پہر 3 تا شام ساڑھے پانچ بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کو صبح 8 تا 11 جبکہ شام کی شفٹ سہ پہر 3 تا شام 5 بجے تک ہوگی۔