وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے پی پی پی کی جانب سے مسلم لیگ ن پر دھاندلی کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں وزیراعظم،حکومت اور پوری انتظامیہ پی پی پی کے پاس ہے،پی پی پی کی قیادت اور وزراء بغیر سوچے سمجھے بیانات دے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے پی پی پی کی جانب سے مسلم لیگ (ن )پر دھاندلی کا الزام مسترد کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے پی پی پی کی جانب سے مسلم لیگ ن پر دھاندلی کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں وزیراعظم،حکومت اور پوری انتظامیہ پی پی پی کے پاس ہے،پی پی پی کی قیادت اور وزراء بغیر سوچے سمجھے بیانات دے رہے ہیں۔
یہاں جاری بیان میں انجینئر امیر مقام نے کہا کہ یہ بات مضحکہ خیز ہے کہ پی پی پی نے ووٹوں کی گنتی سے پہلے ہی مسلم لیگ (ن) پر الزامات لگانا شروع کر دیئے ہیں۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ فتح پور تھکیالہ میں ہلاکت کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، آج کے واقعہ میں مسلم لیگ (ن) کا کارکن بھی زخمی ہوا ہے،انتخابی مہم کے دوران فتح پور تھکیالہ میں فائرنگ سے ہمارے ایک اہم رہنما ملک عاشق حسین بھی جاں بحق ہو گئے تھے۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ہمیں الزام تراشی کے کھیل سے گریز کرنا چاہئے، مسلم لیگ (ن) کے پاس بہترین اور محنتی ٹیم موجود ہے،اس مرحلے پر الزام تراشی کا سلسلہ انتہائی افسوسناک ہے جبکہ ابھی ووٹوں کی گنتی ہونا باقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران قائد میاں محمد نواز شریف، میں نے ذاتی طور پر اور دیگر رہنماؤں نے مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ ترقیاتی کاموں اور مستقبل کے منصوبوں کو عوام کے سامنے پیش کیا،یہ افسوسناک ہے کہ تمام تر حکومتی وسائل کے باوجود پی پی پی نے گنتی سے قبل ہی الزام تراشی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔








