سکھر میں دلخراش سانحہ، تالاب میں ڈوب کر تین بہنیں اور ایک بھائی جاں بحق

"سکھر کے قریب پیر جو گوٹھ میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں تالاب میں نہاتے ہوئے تین بہنیں اور ان کا کمسن بھائی ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔”

سکھر۔ 27 جولائی (اے پی پی):سکھر کے قریب پیر جو گوٹھ میں ایک دلخراش حادثے میں تالاب میں نہاتے ہوئے تین بہنیں اور ان کا ایک کمسن بھائی ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

افسوسناک واقعے کے بعد اہل خانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی جبکہ پورے علاقے میں غم و سوگ کی فضا چھا گئی۔اطلاعات کے مطابق بچے تالاب میں نہا رہے تھے کہ اچانک گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوب گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 12 سالہ کونج، 10 سالہ پارس، 8 سالہ دودیا اور ان کا 5 سالہ بھائی سراج احمد میتلو شامل ہیں۔ واقعے کے بعد بچوں کی لاشیں گھر پہنچائی گئیں تو اہل خانہ پر کہرام مچ گیا جبکہ پورے علاقے میں غم و اندوہ کی فضا چھا گئی۔