وزیر اعظم شہباز شریف کا اسپین کے جنگلات میں پھیلنے والی تباہ کن آتشزدگی پر دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسپین کے جنگلات میں پھیلنے والی تباہ کن آتشزدگی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں اسپین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ پیر کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سپین کے جنگلات میں آتشزدگی کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا۔

اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسپین کے جنگلات میں پھیلنے والی تباہ کن آتشزدگی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں اسپین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ پیر کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سپین کے جنگلات میں آتشزدگی کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان، پاکستانی عوام اور اپنی جانب سے، میں اسپین کے وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز، حکومتِ اسپین اور ہسپانوی عوام، خصوصاً اس المناک آفت سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اس آتشزدگی پر جلد از جلد قابو پا لیا جائے اور متاثرہ علاقے اور برادریاں جلد معمول کی زندگی کی طرف لوٹ آئیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں اسپین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اگر ضرورت ہو تو پاکستان ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔