وزیراعظم شہباز شریف کا پنجگور میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم شہباز شریف کا پنجگور میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع پنجگور میں’’ فتنہ الہندوستان ‘‘کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ عزم استحکام کے وژن کے تحت دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز شاندار کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں ،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔