نیشنل پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن (این پی او) 17 اگست کو ’’ ڈیجیٹل کیزن ان مینوفیکچرنگ‘‘ کے موضوع پر ویبینار منعقد کر ے گی، جس کا مقصد مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں پروفیشنل افراد کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے پیداوار، معیار اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ ڈیجیٹل کیزن (Digital Kaizen) سے مراد روایتی جاپانی فلسفہ کیزن ہے جس کا مطلب مسلسل بہتری یا بہتری کے لیے …
نیشنل پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن کے زیراہتمام’’ ڈیجیٹل کیزن ان مینوفیکچرنگ‘‘ کے موضوع پر ویبینار 17 اگست کو ہو گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):نیشنل پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن (این پی او) 17 اگست کو ’’ ڈیجیٹل کیزن ان مینوفیکچرنگ‘‘ کے موضوع پر ویبینار منعقد کر ے گی، جس کا مقصد مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں پروفیشنل افراد کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے پیداوار، معیار اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ ڈیجیٹل کیزن (Digital Kaizen) سے مراد روایتی جاپانی فلسفہ کیزن ہے جس کا مطلب مسلسل بہتری یا بہتری کے لیے تبدیلی کےلئے جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال ہے۔
کاروباری عمل میں ڈیجیٹل ٹولز، آٹومیشن اور ڈیٹا کے ذریعے روزمرہ کے کاموں کو مسلسل اور چھوٹے اقدامات سے بہتر بنانا ڈیجیٹل کیزن کہلاتا ہے ۔این پی او کی دستاویز کے مطابق ویبنار کا مقصد شرکا کو ڈیجیٹل کیزن سے آگاہی فراہم کرنا ہے، جو جاپانی فلسفے کو مسلسل بہتری یا ریئل ٹائم ڈیٹا، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے ساتھ ضم کرتا ہے۔
یہ ویبینار کلیدی شعبوں کا احاطہ کرے گا جن میں ڈیجیٹل کیزن کے تصورات، لین ڈیجیٹل مینوفیکچرنگ، کیزن کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز، ڈیجیٹل کیزن برائے پیداواریت اور پائیداری، سمارٹ مینوفیکچرنگ کیس سٹڈیز اور نفاذ کے روڈ میپس شامل ہیں۔ورکشاپ کو چیف ایگزیکٹو آفیسرز، چیف فنانشل آفیسرز، منیجرز، کارکنوں، آپریٹرز، تکنیکی و پیداواری ، دیکھ بھال اور توانائی کے عملے سمیت فضلہ کے انتظام کے عملہ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔







