آئیسکو ریجن کا بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس 17اگست کیلئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول

"آئیسکو کے ترجمان کے مطابق سالانہ سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورکس اور اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول کے مطابق عارضی طور پر معطل رہے گی۔”

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کے ترجمان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
شیڈول کے مطابق پیر 17 اگست 2026 کو اسلام آباد سرکل میں صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک پیر سوہاوہ فیڈر، راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک اولڈ روات، سی ڈبلیو او، سپارکو،اے اع ڈبلیو ایچ ایس فیڈرز، اٹک سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک اٹک رورل، تین میلہ، باغ نیلاب، جی بی ایچ پی کالونی 1، کالونی 2، پاور چینل فیڈرز، چکوال سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک شاہ پور سیداں، خانپور، جھنڈ خانزادہ فیڈرز، جی ایس او سرکل میں صبح 06:30 بجے سے رات 10:30 بجے تک 132 کے وی سی بی تلہ گنگ، صبح 09:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک 132 کے وی اے ڈبلیو سی، ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی برہان، جبکہ صبح 08:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک 132 کے وی کہوٹہ سٹی پلندری، 132 کے وی نیو واہ باہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔