ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 17 سے 21 اگست کے دوران تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزیدبارشوں کی پیشگوئی

"محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 17 سے 21 اگست کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔”

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 17 سے 21 اگست کے دوران وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزیدبارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جو آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ 17 اگست سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو نے کا امکان ہے اس موسمی نظام کے زیرِ اثرکشمیر میں 16 اگست (شام/رات) سے 21 اگست کے دوران وادیٔ نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں اکژ مقامات پر وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے،خیبر پختونخوا میں 17اگست (شام/رات) سے 21 اگست کےدوران دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، نوشہرہ،چارسدہ، صوابی، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، ہنگو، کرم،باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،پشاور اور مردان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ تاہم 20اور 21 اگست کےروز کرک، ٹانک، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اسلام آباد / بالائی پنجاب میں 16اگست (شام/رات) سے 21 اگست کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، اٹک، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، قصور، اوکاڑہ ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور نورپور تھل میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ 20اور 21 اگست کےروز فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، بھکر، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔گلگت بلتستان میں 18سے 21 اگست کے دوران دیامر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے اور شگر میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ / بلوچستان:صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم موسیٰ خیل، بارکھان، ژوب، قلات اور خضدار میں 17اگست (شام/رات) سے 20 اگست کے دوران میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر کے پیش نظر موسلادھار بارشوں کے باعث 17سے 20 اگست اسلام آباد/راولپنڈی، مردان، صوابی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور میں نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے،خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں ،گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔سیاح اور مسافر حضرات موسمی پیشگوئی کے دوران محتاط رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔کسان حضرات موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی زرعی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کریں اور مویشیوں کی حفاظت کا بھی خصوصی خیال رکھیں۔تمام متعلقہ اداروں کو ” الرٹ “رہنے اور کسی ناخشگوار واقعہ سے بچنےکے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔