اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر پولیس و ٹریفک سہولیات کی فراہمی

"اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر پولیس اور ٹریفک سے متعلق سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔”

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے شہریوں کو ان کی دہلیز کے قریب ڈرائیونگ لائسنس اور پولیس سے متعلق خدمات فراہم کرنے کے لیے 17 سے 23 اگست تک فیسلی ٹیشن وینز اور پولیس اسٹیشن آن ویلز کا ہفتہ وار شیڈول جاری کر دیا۔

اتوار کوآئی ٹی پی حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ موبائل یونٹس روزانہ صبح 8:30 بجے سے شام 5 بجے تک مقررہ مقامات پر دستیاب ہوں گے۔ شہری ان مراکز سے لرنر پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، ڈپلیکیٹ لائسنس، ڈرائیونگ ٹیسٹ شیٹس، کریکٹر سرٹیفکیٹس اور گمشدہ دستاویزات کی رپورٹس سمیت مختلف سہولیات حاصل کر سکیں گے۔شیڈول کے مطابق 17 اگست، پیر کو پولیس اسٹیشن آن ویلز: ای۔11 مرکز،وین۔I: شاہ اللہ دتہ، وین۔II: ایف۔10 بولان گیٹ، وین۔III: ٹریفک آفس ،فیض آباد۔18 اگست، منگل کوپولیس اسٹیشن آن ویلز: ڈی۔12 مرکز، وین۔I: آئی سی سی آئی جی۔8، وین۔II: ڈی ایچ اے فیز 5، گیٹ 1 ، وین۔III: فارن آفس چیک پوسٹ، 19 اگست، بدھ کوپولیس اسٹیشن آن ویلز: سواں، وین۔I: یو سی ، آفس، علی پور فراش،وین۔II: ایف۔8 مرکز، وین۔III: ٹریفک آفس فیض آباد، 20 اگست جمعرات کوپولیس اسٹیشن آن ویلزآئی۔10 مرکز، وین۔I: جی۔11 ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن آفس، وین۔II: ڈی ایچ اے فیز 2، گیٹ 4، وین۔III: ، یڈونچر اِن چیک پوسٹ، 21 اگست جمعہ کوپولیس اسٹیشن آن ویلز: غوری ٹاؤن، وین۔I: گولڑہ دربار، وین۔II: بری امام ہاؤس،وین۔III: ٹریفک آفس فیض آباد،22 اگست، ہفتہ کوپولیس اسٹیشن آن ویلز: جی۔7 مرکز، وین۔I: چونگی نمبر 26 ،سٹاپ،وین۔II: بحریہ ٹاؤن فیز 2،وین۔III: راول ٹاؤن، 23 اگست، اتوار کوپولیس اسٹیشن آن ویلز آئی۔8 مرکز، وین۔I: ٹریفک آفس فیض آباد، وین۔II: پولیس لائنز ایچ۔11، وین۔III: اسلام آباد کلب میں موجود ہوگی۔پولیس اسٹیشن آن ویلز کے انچارج جمیل احمد سے 0313-5235946، وین۔I کے انچارج یاسر ادریس سے 0332-7100620، وین۔II کے انچارج عبدالقادر سے 0300-2322883 جبکہ وین۔III کے انچارج عاقب خان سے 0320-5022304 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔آئی ٹی پی نےشہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ مقررہ شیڈول کے مطابق اپنے قریبی موبائل یونٹ سے رجوع کریں اور مستقل پولیس و ٹریفک دفاتر کا سفر کیے بغیر مطلوبہ سہولیات سے استفادہ کریں۔