"پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن میں 8 ٹکٹ کلیکٹرز کو اسپیشل ٹکٹ ایگزامینرز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، جن میں ناظم رضوی، سلمان جاوید، ناظم احمد، عبدالعظیم، محمد سہیل اکبر، محمد ریاض فیصل، محمد کاشف جاوید اور محمد ارشد شامل ہیں۔”
ریلوے لاہور ڈویژن ،8ٹکٹ کلیکٹرز کی اسپیشل ٹکٹ ایگزامینزز کے عہدے پر ترقی

مزید خبریں
لاہور۔16اگست (اے پی پی):پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن میں8 ٹکٹ کلیکٹرز کو اسپیشل ٹکٹ ایگزامینرز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ترجمان کے مطابق ترقی پانے والوں میں ناظم رضوی، سلمان جاوید، ناظم احمد، عبدالعظیم، محمد سہیل اکبر، محمد ریاض فیصل، محمد کاشف جاوید اور محمد ارشد شامل ہیں۔
ٹکٹ کلیکٹرز سے اسپیشل ٹکٹ ایگزامینرز کے عہدے پر ترقی پانے والے ملازمین کے اعزاز میں ان کے ساتھیوں کی جانب سے لاہور ریلوے اسٹیشن پر استقبالیہ تقریب کااہتمام کیا گیا جس میں اسٹیشن مینجر ظفر اقبال سمیت دیگر افسران و عملے نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر اسپیشل ٹکٹ ایگزامینرز کو مبارکباد دی گئی اور ان کے لیے مزید کامیابیوں وپیشہ ورانہ ترقی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا۔ترقی پانے والے اسپیشل ٹکٹ ایگزامینرز نے ریلوے انتظامیہ لاہور ڈویژن اور اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نئی ڈیوٹیاں محنت، ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ انجام دیں گے۔







