وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے انڈونیشیا کی آزادی کی 81ویں سالگرہ کے موقع پر انڈونیشیا کے صدر، حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے برادر اسلامی ملک انڈونیشیا کی مسلسل ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا
وفاقی وزیر ریلوے کی انڈونیشیا کی قیادت اور عوام کو ان کے 81 ویں یومِ آزادی پر مبارکباد
اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے انڈونیشیا کی آزادی کی 81ویں سالگرہ کے موقع پر انڈونیشیا کے صدر، حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے برادر اسلامی ملک انڈونیشیا کی مسلسل ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔وزیر ریلوے نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے باہمی دیرینہ اور دوستانہ تعلقات ان کے عوام کے لیے باعثِ مسرت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم انڈونیشیا کے عوام کی شاندار ترقی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعاگو ہیں.








