واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ پیر کو جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 58 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 58 ہزار 100 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 32 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 32 ہزار 500 کیوسک، خیرآباد پل …
واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج بارے رپورٹ جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ پیر کو جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 58 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 58 ہزار 100 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 32 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 32 ہزار 500 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 77 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 77 ہزار 500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 26 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 67 ہزار کیوسک اور اخراج 42 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ جناح بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 73 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 65 ہزار کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 34 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 25 ہزار 700 کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 41 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 20 ہزار 800 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 42 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 6 ہزار 100 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 76 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 22 ہزار 200 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 57 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 14 ہزار 900 کیوسک، تریموں میں پانی کی آمد 39 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 27 ہزار 800 کیوسک اور پنجند میں پانی کی آمد 45 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 31 ہزار 300 کیوسک رہا۔ تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1550 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.580 ملین ایکڑفٹ ہے۔ منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1211.85 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.015 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔







