دریائے چناب میں سیلابی ریلے بارے سوشل میڈیاو نجی چینلز پر چلنے والی خبر میں صداقت نہیں، پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ دریائے چناب میں 1 لاکھ 50 ہزار کیوسک کے ریلے بارے سوشل میڈیا اور نجی چینلز پر چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں

لاہور۔17اگست (اے پی پی):پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ دریائے چناب میں 1 لاکھ 50 ہزار کیوسک کے ریلے بارے سوشل میڈیا اور نجی چینلز پر چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ۔ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے محکمہ آبپاشی فلڈ فار کاسٹنگ ڈویژن اور ارسا سیلابی صورتحال سے متعلق آپس میں مکمل رابطے میں ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر دریائوں ،ڈیمز اور بیراجز کی مسلسل مانیٹرنگ کا عمل جاری ہےکسی بھی ممکنہ سیلابی ریلے کے پیش نظر انتظامیہ اور شہریوں کو پیشگی الرٹ جاری کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق دریائے چناب میں پانی کا بہائو 61 ہزار کیوسک اور نارمل سطح پر ہے۔