وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کا بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے بیرسٹر گوہر علی خان کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے بیرسٹر گوہر علی خان کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ والدہ کا دکھ بہت بڑا ہوتا ہے، دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں بیرسٹر گوہر علی خان اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید خبریں