ہایئر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے نیشنل اکیڈمی آف ہایئر ایجوکیشن (این اے ایچ ای) نے ملک بھر کی سرکاری و نجی جامعات میں یورپی زبانیں پڑھانے والے اساتذہ کو قومی فیکلٹی رجسٹر میں رجسٹریشن کی دعوت دی ہے
این اے ایچ ای کی ملک بھر کی سرکاری و نجی جامعات میں یورپی زبانیں پڑھانے والے اساتذہ کو قومی فیکلٹی رجسٹر میں رجسٹریشن کی دعوت

مزید خبریں
اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):ہایئر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے نیشنل اکیڈمی آف ہایئر ایجوکیشن (این اے ایچ ای) نے ملک بھر کی سرکاری و نجی جامعات میں یورپی زبانیں پڑھانے والے اساتذہ کو قومی فیکلٹی رجسٹر میں رجسٹریشن کی دعوت دی ہے۔ ایچ ای سی کے مطابق این اے ایچ ای پاکستانی جامعات میں یورپی زبانوں کی تدریس سے وابستہ فیکلٹی ممبران کا قومی سطح پر رجسٹر تشکیل دے رہا ہے۔ اس رجسٹر میں جرمن، فرانسیسی، اطالوی، ہسپانوی اور دیگر یورپی زبانیں پڑھانے والے اساتذہ شامل ہوں گے۔ ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ قومی فیکلٹی رجسٹر کے قیام کا مقصد فیکلٹی ڈویلپمنٹ کی منصوبہ بندی، وسائل کے باہمی اشتراک اور مستقبل میں یورپی شراکت دار اداروں کے ساتھ تعاون کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔ ایچ ای سی نے سرکاری اور نجی شعبے کی جامعات میں یورپی زبانیں پڑھانے والے تمام متعلقہ فیکلٹی ممبران سے کہا ہے کہ وہ قومی فیکلٹی رجسٹر میں اپنی معلومات درج کرائیں۔ متعلقہ اساتذہ آن لائن رجسٹریشن کے لیے https://forms.cloud.microsoft/r/bwjb5eaqg2 پر فارم جمع کرا سکتے ہیں۔








