مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کے گھر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطح کے وفد نے بیرسٹر گوہر علی خان کے گھر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی

اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطح کے وفد نے بیرسٹر گوہر علی خان کے گھر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے میڈیا آفس کے مطابق وفد میں وفاقی وزرا رانا ثناء اللہ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور صدر (ن) لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر ، سینیٹر انوشہ رحمان، ایم این اے انجم عقیل خان اور دیگر اہم رہنما شامل تھے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے وفد نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔وفد نے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وفد بھیج کر واضح پیغام دیا کہ سیاسی اختلافات صرف سیاسی میدان تک محدود ہیں۔

مزید خبریں