نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے پروگرام (ایس اے پی) کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں پروگرام سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے پروگرام (ایس اے پی) کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں پروگرام سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔پیر کو نائب وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اس بات پر دوبارہ زور دیا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں کی نشاندہی میں مقامی آبادی کو شامل کیا جائے تاکہ ایس اے پی کے فنڈز عوام کے بہترین مفاد میں استعمال کئے جا سکیں۔انہوں نے منصوبوں کی بروقت تکمیل پر بھی زور دیا تاکہ مختص فنڈز سے زیادہ سے زیادہ عوامی فائدہ حاصل کیا جا سکے۔اجلاس میں بین الصوبائی رابطہ، منصوبہ بندی و ترقی، سائنس و ٹیکنالوجی، مواصلات اور پارلیمانی امور کے وفاقی وزرا ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، کابینہ، پاور اور ہاؤسنگ و ورکس کے سیکرٹریز جبکہ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں کے نمائندگان نے شرکت کی








