قومی اسمبلی میں ایم این اے محمد اقبال چنڑ سمیت دیگر مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
قومی اسمبلی ، ایم این اے محمد اقبال چنڑ سمیت دیگر کیلئے فاتحہ خوانی

مزید خبریں
اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):قومی اسمبلی میں رکن محمد اقبال چنڑ سمیت دیگر کیلئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔
پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سپیکر سردار ایاز صادق نے ایوان کو بتایا کہ بہاولپور سے رکن قومی اسمبلی محمد اقبال چنڑ وفات پا گئے ہیں ، وہ ڈپٹی سپیکر پنجاب ملک ظہیر اقبال کے والد تھے، سابق ایم این اے ملک مختار احمد اعوان، فوزیہ حبیب، بیگم نفیسہ خالد، بیرسٹر گوہر علی کی والدہ، سید وسیم حسین کی والدہ، طاہرہ اورنگزیب کے بہنوئی، بلوچستان اسمبلی کے سپیکر عبدالخالق خان اچکزئی کے نوجوان صاحبزادے، کوٹ ادو میں نہر میں ڈوبنے والے 15 افراد اور بلوچستان میں کوئلہ کی کان میں جاں بحق ہونے والے 35 افراد اور دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آفیسران بشمول میجر حافظ احسان الہٰی اور کیپٹن حمزہ اکرم اور جوان اور سویلین اموات پر فاتحہ کرائی گئی۔ سپیکر کے کہنے پر حافظ نعمان نے فاتحہ خوانی کرائی۔








