قومی اسمبلی میں پینل آف چیئرپرسن کی نامزدگی کا عمل مکمل کر لیا گیا۔
قومی اسمبلی میں پینل آف چیئرپرسن کی نامزدگی

مزید خبریں
اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):قومی اسمبلی میں رواں سیشن کے دوران سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی عدم موجودگی میں ایوان کی کارروائی چلانے کیلئے پینل آف چیئرپرسن کی نامزدگی کر دی گئی۔
پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سپیکر سردارایاز صادق نے پینل آف چیئرپرسن کے ناموں کا اعلان کیا جس کے مطابق علی زاہد، عبدالقادر پٹیل، ریاض الحق جج، شہلا رضا ، امین الحق اور نعیمہ کشور سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی عدم موجودگی میں ایوان کی کارروائی چلائیں گے۔








