پاکستان سٹاک ایکسچینج تیزی کا رجحان، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 397.83 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 397.83 پوائنٹس کے اضافے سے 180,502.44 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو تیزی کا رجحان رہا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 397.83 پوائنٹس کے اضافے سے 180502.44 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ریڈی مارکیٹ میں 1.047 ارب شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مجموعی مالیت 48.325 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری مالیت20.130ٹریلین روپے سے بڑھ کر 20.199 ٹریلین روپے ہو گئی۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 563 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔ 197کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،276 کی قیمتوں میں کمی اور 90 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔حجم کے لحاظ سے سینرجیکو پی کے 312.518 ملین حصص کے ساتھ سرفہرست رہی۔ اس کے بعد ڈی ایس انڈسٹریز لمیٹڈ کے 124.770 ملین حصص اور کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 30.717 ملین حصص کا کاروبار ہوا۔نمایاں اضافے والے حصص میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ بی کے حصص کی قیمت 516.46 روپے بڑھ کر 17600.00 روپے پر بند ہوئی جبکہ اٹک ریفائنری لمیٹڈ کے حصص 88.42 روپے اضافے کے بعد 1125.99 روپے پر بند ہوئے۔کمی کا شکار حصص میں رفحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ کے حصص 91.16 روپے کمی کے بعد 9227.01 روپے پر بند ہوئے جبکہ ہوئسٹ پاکستان لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 54.55 روپے کم ہوکر 3930.45 روپے ہوگئی۔کے ایس ای 30 انڈیکس 157.61 پوائنٹس کے اضافے سے 53761.18 پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1629.75 پوائنٹس کی بہتری سے 254618.01 پوائنٹس پر بند ہوا۔