وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال 27-2026 میں بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال 27-2026 میں بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔پیر کو جاری ہونے والے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وفاقی وزیر نے ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر سجاد حیدر، جنرل سیکرٹری سہیل شہزاد سمیت تمام عہدیداران اور گورننگ باڈی کے اراکین کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر ریلوے نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ نو منتخب قیادت فوٹو جرنلسٹ برادری کی خدمت اور فلاحی کاموں کا سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نئی قیادت صحافتی برادری کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا اہم اور مثبت کردار ادا کرے گی۔







