وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستانی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستانی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ملاقات کی اور وزیراعظم کو آئندہ حج کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا۔منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے وزارتِ مذہبی امور سے متعلق امور اور وزارت کی جانب سے جاری اقدامات بارے بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی۔وزیراعظم نے آئندہ حج کے دوران پاکستانی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ حج کے لیے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں۔








