وفاقی وزیرمواصلات و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی رہائش پر جا کران سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کی
وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی

مزید خبریں
اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):وفاقی وزیرمواصلات و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی رہائش پر جا کران سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ والدہ جیسی عظیم نعمت سے محروم ہونا زندگی کا بہت بڑا دکھ ہے۔انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیر نے غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل اور مرحومہ کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔







