وزیراعلی خیبر پختونخوا کی اسکواش پلیئر ثناء بہادر کو آسٹریلیا میں بینڈیگو اوپن 2026 کا ٹائٹل جیتنے پر دلی مبارکباد

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت اسکواش پلیئر ثناء بہادر کو آسٹریلیا میں بینڈیگو اوپن 2026کا ٹائٹل جیتنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

پشاور۔ 22 اگست (اے پی پی):وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت اسکواش پلیئر ثناء بہادر کو آسٹریلیا میں بینڈیگو اوپن 2026کا ٹائٹل جیتنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے ثناء بہادر کے لیے مزید کامیابیوں اور روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ثناء بہادر نے اپنی غیر معمولی صلاحیت، محنت اور عزم سے نہ صرف پاکستان بلکہ خیبر پختونخوا کا نام بھی عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔ پیدائشی طور پر سماعت اور گویائی سے محرومی کے باوجود عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا ان کے بلند حوصلے اور ناقابل شکست جذبے کی بہترین مثال ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی کو شکست دے کر پی ایس اے ٹور کا ٹائٹل جیتنا ثناء بہادر کی شاندار کامیابی اور خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کے لیے ایک قابل فخر مثال ہے

مزید خبریں