پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں متحرک ، ضلع شیخوپورہ میں خوراک سے منسلک 110 کاروباروں کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا عدیل تصور کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن غلام صابر کی زیر نگرانی پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں مکمل متحرک

شیخوپورہ۔ 25 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا عدیل تصور کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن غلام صابر کی زیر نگرانی پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں مکمل متحرک ، ضلع بھر میں خوراک سے منسلک 110 کاروباروں کا معائنہ کیا گیا ، حفظان صحت کےاصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 1 لاکھ 55 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلع شیخوپورہ کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران 26 ہزار 750 لٹر دودھ کو چیک کیا گیا ۔

مزید براں غیر معیاری اور ممنوع اشیاء خورد نوش جن میں 55کلو گرام اچار ، سمیت 11 کلو گرام دیگر زائد المیعاد اشیاء اور بیکری آئٹمز کو موقع پر تلف کیا گیافوڈ کوالٹی جانچنے کے لیے نمونہ جات لے کر لیب بھجوائے گئے، اور متعدد فوڈ پوائنٹ مالکان کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا عدیل تصور نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی مضر صحت اشیاءکی خریدوفروخت کرنے والوں کےخلاف کاروائیوں بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو صاف ستھری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمیشہ کی طرح لوگوں کو صاف ستھری اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔

مزید خبریں