دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔

منگل کو جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 25 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 25 ہزار 600 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 23 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 23 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 37 ہزار 400 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 37 ہزار 400 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 9 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 42 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

جناح بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 14 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 6 ہزار 700 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 93 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 80 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 16 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 95 ہزار 800 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 65 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 34 ہزار 500 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 3 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 50 ہزار 500 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 87 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 44 ہزار 700 کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 27 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 200 کیوسک اور پنجند میں پانی کی آمد 27 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 200 کیوسک رہا۔

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1550 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.580 ملین ایکڑفٹ، منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1222.35 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.755 ملین ایکڑ فٹ اور چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.30 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.274 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔