چین کے مشرقی صوبے جیانگ شی کی سوئی چوان کاؤنٹی میں مٹی کے تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے 6 افراد ہلاک اور 9 لاپتہ ہوگئے ہیں۔
چین ، مٹی کے تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے 6افراد ہلاک ، 9 لاپتہ

مزید خبریں
بیجنگ۔8ستمبر (اے پی پی):چین کے مشرقی صوبے جیانگ شی کی سوئی چوان کاؤنٹی میں مٹی کے تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے 6 افراد ہلاک اور 9 لاپتہ ہوگئے ہیں۔
شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ گاؤپنگ ٹاؤن شپ کے منگ کِنگ گاؤں میں مٹی کے تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے پانچ افراد ہلاک اور 7 لاپتہ ہو گئے ۔اسی کاؤنٹی کی زوآن ٹاؤن شپ اور تانگ ہو ٹاؤن شپ میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے، جن میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی جبکہ دو افراد لاپتہ ہیں۔متاثرہ علاقوں میں تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔








