قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان و اولمپیئن خالد محمود فیصل آباد کے راجہ قبرستان میں سپرد خاک
قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان و اولمپیئن خالد محمود فیصل آباد کے راجہ قبرستان میں سپرد خاک

مزید خبریں
لاہور۔11ستمبر (اے پی پی):قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپیئن خالد محمود کو گزشتہ روز 11 ستمبرکومیرٹ بریڈ فیکٹری فیصل آباد کے راجہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔مرحوم 10 ستمبر بروزجمعرات کو لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔ مرحوم 1964ء اور 1968ء کے اولمپکس میں بالترتیب نقرئی اور طلائی تمغے جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیموں کے رکن تھے۔ وہ 1971ء اور 1973ء میں ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیموں کے کپتان بھی رہے۔ 1971ء میں پاکستان نے ورلڈ کپ میں پہلی جبکہ 1973ء میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔1966ء اور 1970ء کے ایشیئن گیمز میں شرکت کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیموں کا بھی حصہ تھے۔
1970ء کے ایشیئن گیمز میں وہ قومی ٹیم کے کپتان تھے، جبکہ پاکستان نے ان دونوں ایونٹس میں بالترتیب نقرئی اور طلائی تمغے حاصل کیے۔مرحوم پاکستان ہاکی کے عظیم کھلاڑیوں اور قومی ہیروز میں شمار ہوتے تھے۔ ان کی خدمات اور کامیابیاں ملکی کھیلوں کی تاریخ کا اہم باب ہیں۔ اللہ تعالی پاکستان کے اس عظیم ہیرو کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔








