ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان کی نگرانی میں ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے 07 تا 13 ستمبر 2026 کے دوران 74 مختلف ایمرجنسیز میں خدمات انجام دیتے ہوئے 73 متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کی۔
ملاکنڈ،ریسکیو 1122 نے ایک ہفتے میں 74 ایمرجنسیز میں خدمات انجام دیں

مزید خبریں
ملاکنڈ۔ 14 ستمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان کی نگرانی میں ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے 07 تا 13 ستمبر 2026 کے دوران 74 مختلف ایمرجنسیز میں خدمات انجام دیتے ہوئے 73 متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کی۔
ترجمان کے مطابق ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں 65 میڈیکل ایمرجنسیز، 4 روڈ ٹریفک حادثات، 1 فائر ایمرجنسی اور 1 دیگر ریکوری کا واقعہ رپورٹ ہوا۔ ایمبولینس سروس کے ذریعے 45 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جن میں 22 مریض ان ڈسٹرکٹ اور 23 مریض آؤٹ ڈسٹرکٹ ریفر کیے گئے۔دوران ہفتہ ریسکیو 1122 ملاکنڈ کنٹرول روم کو 2175 کالز موصول ہوئیں۔ ان میں 801 معلوماتی کالز تھیں جبکہ 1400 کالز فیک، غیر متعلقہ یا بچوں کی جانب سے کی گئیں۔








