سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نائب صدر نیشنل پریس کلب و سابق صدر پی آر اے عثمان خان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی کا صحافی عثمان خان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نائب صدر نیشنل پریس کلب و سابق صدر پی آر اے عثمان خان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سپیکر نے اپنے تعزیتی پیغام میں عثمان خان سے ان کے والد کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدین کا بچھڑ جانا ایک ایسا ناقابلِ تلافی صدمہ ہے جس کا غم الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں وہ عثمان خان اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔







