ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت سے متعلق مختلف اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
چنیوٹ ،عوام کو بروقت و معیاری طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری

مزید خبریں
چنیوٹ۔ 18 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت سے متعلق مختلف اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ضلع بھر میں عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ہسپتالوں و مراکز صحت کے انتظامی امور، ادویات کی دستیابی، سٹاف سے متعلق مسائل اور دیگر محکمانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر احمد خان و دیگر محکمہ صحت کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو مختلف امور پر بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے متعلقہ افسران کو درپیش مسائل کے جلد حل، طبی سہولیات میں مزید بہتری اور عوام کو بروقت و معیاری طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو فیصلوں پر مؤثر عملدرآمد اور مقررہ مدت میں پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔








