شیخوپورہ ،پولیو کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر

شہریوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلۓ تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوۓ تمام متعلقہ محکمے ذمہ داریوں کو پورا کریں ، متعلقہ ادارے پولیو کے خاتمہ کے لیے شہریوں کو بھرپور آگاہی فراہم کریں

شیخوپورہ۔ 18 ستمبر (اے پی پی):شہریوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلۓ تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوۓ تمام متعلقہ محکمے ذمہ داریوں کو پورا کریں ، متعلقہ ادارے پولیو کے خاتمہ کے لیے شہریوں کو بھرپور آگاہی فراہم کریں ۔ڈپٹی کمشنر رانا عدیل تصور نے ان خیالات کا اظہار 21 ستمبر سے شروع ہونے والی چار روزہ قومی پولیو مہم کے سلسلہ میں منعقدہ ڈسٹرکٹ پولیو اریڈی کیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ، ڈی ڈی ایچ اوز ، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ، سی او ایجوکیشن ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہگان سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رانا عدیل تصور کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر رانا عدیل تصور نے کہا کہ شہریوں کو پولیو و دیگر مہلک بیماریوں سے مکمل بچاﺅ کے لیے ممکنہ اقدامات اٹھانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ، محکمہ صحت ، ریونیو ، تعلیم اور پولیس کے افسران و دیگر عملہ پولیو مہم کے دوران اپنی ذمہ داریوں کو ترجیحی بنیادوں پر ادا کریں تا کہ انسدادی و حفاظتی اقدامات کے حوالے سے کسی جگہ کمی نہ رہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 21 ستمبر کو ضلع بھر کی پانچوں تحصیلوں میں شروع ہونیوالی چار روزہ قومی پولیو مہم جو کے 24 ستمبر تک جاری رہے گی اس کے دوران پولیو ورکرز اپنی ڈیوٹیاں قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں۔