ایشیا پیسیفک ممالک کے ہوائی اڈے دنیا کے بہترین اور آپس میں سب سے زیادہ منسلک ہوائی اڈوں میں نمایاں ہیں، دنیا کے 20 بڑے ایئرپورٹس میں اس خطے کے 8 ایئرپورٹس شامل ہیں
ایشیا پیسیفک ممالک کے ہوائی اڈے دنیا کے بہترین اور سب سے زیادہ منسلک ہوائی اڈوں میں نمایاں ہیں، رپورٹ

مزید خبریں
کوالالمپور۔23ستمبر (اے پی پی):ایشیا پیسیفک ممالک کے ہوائی اڈے دنیا کے بہترین اور آپس میں سب سے زیادہ منسلک ہوائی اڈوں میں نمایاں ہیں، دنیا کے 20 بڑے ایئرپورٹس میں اس خطے کے 8 ایئرپورٹس شامل ہیں۔
شہنوا کے مطابق آفیشل ایئر لائن گائیڈ کی طرف سے جاری رپورٹ میگا حبز 2026 میں کہا گیا ہے کہ ملائیشیا کا کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ دنیا میں چوتھے نمبر پر جبکہ ایشیا میں پہلے نمبر پر ہے،یہاں سے تقریباً154 مختلف مقامات کے لیے پروازوں کا رابطہ موجود ہے۔
ایشیا پیسیفک کے 10 بڑے ایئرپورٹس میں کسی ایک بڑی ایئرلائن کا اوسط حصہ تقریباً 33 فیصد ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ایشیا میں بڑی ایئرلائنز کے ساتھ ساتھ کم لاگت والی ایئرلائنز بھی بڑی تعداد میں کام کر رہی ہیں جس سے مختلف قسم کے مسافروں کو سفری سہولت ملتی ہے۔







