ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی (میپکو )نے لائن سٹاف اور فیلڈ افسران کی حفاظت کیلئے مختلف آپریشن سرکلوں اور پراجیکٹ ڈائریکٹر (کنسٹرکشن) کو 820 ارتھنگ/گراؤنڈنگ سیٹس فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے
میپکو کا حفاظتی آلات کیلئے اہم اقدام، 820 ارتھنگ سیٹس فراہم کرنے کی منظوری

مزید خبریں
ملتان۔ 23 ستمبر (اے پی پی):ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی (میپکو )نے لائن سٹاف اور فیلڈ افسران کی حفاظت کیلئے مختلف آپریشن سرکلوں اور پراجیکٹ ڈائریکٹر (کنسٹرکشن) کو 820 ارتھنگ/گراؤنڈنگ سیٹس فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ڈائریکٹر میٹریل مینجمنٹ ملک جاوید اقبال کے جاری کردہ الاٹمنٹ آرڈر کے مطابق ملتان سرکل کو 104، خانیوال 60، ساہیوال 92، مظفرگڑھ 92، ڈیرہ غازی خان 84، رحیم یار خان 76، بہاولپور 124، بہاولنگر 64، وہاڑی 52 جبکہ کنسٹرکشن پراجیکٹ کو 72 سیٹس فراہم کئے جائیں گے۔
میپکو حکام کے مطابق ارتھنگ سیٹس فیلڈ سٹاف کو بجلی کی لائنوں اور تنصیبات پر کام کے دوران برقی حادثات سے محفوظ رکھنے میں معاون ہوں گے۔سیفٹی فرسٹ پالیسی کے تحت ارتھنگ، پرمٹ ٹو ورک اور حفاظتی آلات کے استعمال سمیت تمام سیفٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔







