ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف شنگھائی ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف شنگھائی ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

مزید خبریں
شنگھائی۔16اکتوبر (اے پی پی):جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ ای ایس پی این کے مطابق 29 سالہ جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں آسٹریلیا کے حریف کھلاڑی ایلکس ڈی مینور کو 0-2 سیٹس سے شکست دے کر شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
چین کے شہر شنگھائی میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 رائونڈ میچ میں 29 سالہ جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 27 سالہ آسٹریلوی حریف کھلاڑی ایلکس ڈی مینور کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6اور 4-6سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سال کے اختتام پر عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن یقینی بنانے کے بعد یہ الیگزینڈر زویروف کا دوسرا میچ تھا۔ ٹخنے میں تکلیف کے باوجود انہوں نے مقابلہ اپنے نام کیا۔ الیگزینڈر زویروف نے کہا کہ مسلسل ٹینس کھیلنے کے باعث جسمانی تھکن محسوس ہو رہی ہے، تاہم کامیابی حاصل کرنے پر خوش ہیں۔








