جی سیون کا 44 ممالک میں غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کے لیے 2.5 بلین ڈالر مختص کرنے کا اعلان

جی سیون کا 44 ممالک میں غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کے لیے 2.5 بلین ڈالر مختص کرنے کا اعلان

پیرس۔16اکتوبر (اے پی پی):فرانسیسی وزیر خزانہ رولان لیسکیورنے کہا ہے کہ جی سیون ممالک نے غذائی عدم تحفظ کا سامنا کرنے والے کمزور ممالک کی مدد کے لیے 2.5 بلین ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر بنکاک میں گفتگو کرتے ہوئے رولان لیسکیور نے کہا کہ عالمی بینک نے 44 ایسے ممالک کی نشاندہی کی ہے جنہیں عالمی سطح پر توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث غذائی تحفظ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی سیون نے موجودہ عالمی صورت حال میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے کمزور ممالک، خصوصاً غریب ممالک کے مسائل پر بھی خصوصی توجہ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام جی سیون ممالک(امریکا، برطانیہ ، فرانس ، جرمنی ، اٹلی،کینیڈا اور جاپان ) نے مل کر غذائی تحفظ کے لیے 2.5 بلین ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے، جس میں خاص طور پر کھاد کی فراہمی کا اہم معاملہ شامل ہے۔