پتوکی، تحصیل بھر میں ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کی میڈیکل سٹوروں کی انسپکشن ایک میڈیکل سٹور سیل جبکہ دو کو جرمانے عائد
پتوکی، تحصیل بھر میں ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کی میڈیکل سٹوروں کی انسپکشن ایک میڈیکل سٹور سیل جبکہ دو کو جرمانے عائد

مزید خبریں
پتوکی۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):تحصیل پتوکی بھر میں ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر بلال یسین نےنئی بننے والی میڈیکل سٹوروں کی انسپیکشن کی اور بغیر لائسنس ایک میڈیکل سٹور سیل، جبکہ دو میڈیکل سٹورز کو جرمانے کئے گئے۔ ادویات کے نمونے حاصل کرکے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر بلال یسین نے تحصیل بھر میں مختلف میڈیکل سٹورز کی چیکنگ کی اور نئے بنائے جانے والی میڈیکل سٹوروں کی انسپیکشن بھی کی۔ کارروائی کے دوران بغیر لائسنس چلنے والے ایک میڈیکل سٹور کو سیل کر دیا گیا، جبکہ وارنٹی کی عدم موجودگی اور نشہ آور ادویات کا ریکارڈ اور کارڈز مکمل نہ ہونے پر دو میڈیکل سٹورز کو جرمانے کیے گئے۔
بلال یسین کے مطابق ڈسٹری بیوٹرز سے میڈیکل سٹورز تک ادویات کی سپلائی، وارنٹی اور فروخت کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ادویات کے نمونے حاصل کرکے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، اس موقع پر ڈاکٹر ہی بلال یاسین کا کہنا تھاسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر روحیل اور چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب ڈاکٹر فیصل کی ہدایات پر میڈیکل سٹورز میں کوالیفائیڈ پرسن کی موجودگی اور نارکوٹکس رجسٹرز کی باقاعدہ جانچ بھی جاری ہے۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ کیسز ڈرگ کورٹ اور سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ قصور کو بھجوائے جا رہے ہیں۔








