غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 4 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک بچے سمیت 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔شِنہوا کے مطابق غزہ شہر کے مغرب میں اسرائیلی ڈرون کے ذریعے شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا …

رام اللہ ۔19اکتوبر (اے پی پی):غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک بچے سمیت 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔شِنہوا کے مطابق غزہ شہر کے مغرب میں اسرائیلی ڈرون کے ذریعے شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک فلسطینی بھی دم توڑ گیا۔

جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی خاتون شہید ہو گئی، جبکہ وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح کے المغازی پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک بچہ شہید ہو گیا۔غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ہسپتالوں میں 7 لاشیں اور 25 زخمی منتقل کیے گئے ہیں۔

اکتوبر 2025 میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1,517 ہو گئی ہے، جبکہ 5,400 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔حکام کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 74,475 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 175,517 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں