آل راؤنڈر فہیم اشرف اور ون ڈے میچ میں ڈیبیو کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ کی پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو

آل راؤنڈر فہیم اشرف اور ون ڈے میچ میں ڈیبیو کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ کی پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو

لاہور۔19اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر فہیم اشرف اور ون ڈے ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں ڈیبیو کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ نے پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے میچ کی حکمت عملی اور اپنی کارکردگی کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔سعد بیگ نے ون ڈے ڈیبیو پر چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 39 رنز بنائے اور وکٹ کیپنگ کے دوران دو کیچز بھی پکڑے۔ انہوں نے سابق کپتان بابر اعظم کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 74 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔سعد بیگ کا کہنا تھا کہ دو وکٹیں گرنے کے بعد ان کا پلان پارٹنرشپ قائم کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدا ءمیں وہ تھوڑا نروس تھے، تاہم انہیں یقین تھا کہ انہیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔دوسری جانب آل رانڈر فہیم اشرف نے دو وکٹیں حاصل کیں اور سری لنکا کی پانچویں وکٹ کے لیے 119 رنز کی شراکت بھی توڑی۔ فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ جب سری لنکن بیٹرز کے درمیان پارٹنرشپ طویل ہوئی تو انہوں نے وکٹ ٹو وکٹ بولنگ کرنے کا پلان بنایا۔